سیاہ ہرن کے غیر قانونی شکار کا معاملہ: سلمان خان آج عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں، تذبذب بر قرار

RushdaInfotech January 16th 2021 urdu-news-paper
 سیاہ ہرن کے غیر قانونی شکار کا معاملہ: سلمان خان آج عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں، تذبذب بر قرار

جودھ پور-15جنوری (ایجنسی)مشہور اداکار سلمان خان جودھ پور میں مشہور سیاہ ہرن شکار کیس میں ہفتے کے روز عدالت میں پیش ہوں گے- اس معاملے میں وہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں 16دفعہ معافی لے چکے ہیں -اس صورتحال میں دیکھا جائے گا کہ اس بار سلمان عدالت میں پیش ہوں گے یا ایک بار پھر وہ اپنی طرف سے معافی پیش کریں گے- ان کی جودھپور آمد کے بارے میں ابھی بھی شک اور تذبذب برقرار ہے- ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میں کالے ہرن کے شکار سے متعلق دو مقدمات چل رہے ہیں - یکم دسمبر کو جج نے انہیں 16جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا-یکم دسمبر کو سلمان کی جانب سے پیش وکیل نے کہا کہ جواب دہندہ (سلمان خان) ممبئی میں رہتا ہے، کورونا وبا ممبئی اور جودھ پور میں خوفناک طریقہ سے پھیلی ہوئی ہے- ان حالات میں مدعا علیہ کا جودھ پور آنا خطرہ سے خالی نہیں ہے- اس کی وجہ سے جوابدہ سلمان خان آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے- تاہم اب کورونا کا اثر کافی حد تک کم ہوگیا ہے- دیکھنا ہوگا کہ سلمان جودھ پور آکر عدالت میں حاضر ہوں گے یا نہیں -


Recent Post

Popular Links