میں ای ڈی کی ایمانداری کے بارے میں جانتا ہوں:کپل سبل بمبئے ہائی کورٹ میں ای ڈی کو لیکر وکلاء کے درمیان تیکھی بیان بازی!

RushdaInfotech January 16th 2021 urdu-news-paper
میں ای ڈی کی ایمانداری کے بارے میں جانتا ہوں:کپل سبل  بمبئے ہائی کورٹ میں ای ڈی کو لیکر وکلاء کے درمیان تیکھی بیان بازی!

ممبئی، 15 جنوری (یو این آئی)بمبئی ہائی کورٹ میں آج ٹی آر پی کیس کی سماعت کے دوران، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی مداخلت کو لیکر سینئر ایڈوکیٹس ہریش سالوے اور کپل سبل کے درمیاں تلخ الفاظ تبادلہ اور تیکھی بیان بازی کا ڈرامائی مناظر کا مشاہدہ کیا گیا۔عدالت آج نجی نیوز چینلز کے ذریعہ ٹی آر پی ریٹنگ میں دھاندلی سے متعلق معاملے میں ممبئی پولیس کی تحقیقات کو چیلنج کرنے والی اے آر جی آؤٹلیئر میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ (جو کمپنی ریپبلک ٹی وی چینلز چلاتی ہے) کے ذریعہ دائر رٹ پٹیشنوں کی سماعت کررہی تھی۔ اس موقع پراے آر جی آؤٹلیئر میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کیلئے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے کہا کہ اگر اس معاملے میں ای ڈی کی تفتیش ممبئی پولیس کی تحقیقات سے مختلف ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ مؤخر الذکر،ریپبلک ٹی وی اور اس کے مرکزی اینکر ارنب گوسوامی کے خلاف بد نیتی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ اس کے جواب میں ممبئی پولیس کیلئے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے اس معاملے میں ای ڈی کی پیشی پر سخت اعتراض کیا-ای ڈی کا یہاں کوئی کردار نہیں ہے۔ میرے معزز باصلاحیت دوست (سالوے) ای ڈی کو یہاں پیش ہونے کیلئے مدعو نہیں کرسکتے، سبل نے پیش کیا۔ اس موقع پر جب ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انیل سنگھ، نے ای ڈی کیلئے گذارشات پیش کرنے کی کوشش کی تو، سبل نے شدید اعتراض کیا اور کہا کہ مجھے ای ڈی پر اس معاملے میں پیش ہونے پر سخت اعتراض ہے۔ آپ کا جوش و خروش اتنا زیادہ کیوں ہے؟کپل سبل نے کہا کہ میں آپ کی بے ایمانی اور ای ڈی کی ایمانداری کے بارے میں جانتا ہوں، جس کے جواب میں سالوے کو جواب دیتے ہوئے سخت ردعمل میں کہا کہ یہ دلچسپ بات ہے کہ میرے قابل دوست جو مہاراشٹرا حکومت کی طرف سے پیش ہوئے ہیں وہ ایک یونین ایجنسی کو بے ایمان قرار دے رہے ہیں۔سالوے نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی سنجیدہ معاملہ ہے۔ ایک ریاست یونین ایجنسی کو بے ایمان قرار دے رہی ہے۔ سالوے کا جواب آیا۔جسٹس ایس ایس شنڈے اور جسٹس منیش پٹیل پر مشتمل بنچ نے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ممبئی پولیس کے دائرہ اختیار کی کمی کے سلسلے میں سبل کے دلائل پر جواب داخل کرنے کیلئے سبل کے اگلے پیر تک وقت طلب کرنے کے بعد اس کیس کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی-


Recent Post

Popular Links