انتظار کی گھڑیاں ختم آج سے لگے کی کورونا کی ویکسین

RushdaInfotech January 16th 2021 urdu-news-paper
انتظار کی گھڑیاں ختم  آج سے لگے کی کورونا کی ویکسین

نئی دہلی-15جنوری(ایجنسی) انتظار کی گھڑیاں ختم - ملک بھر میں ہفتہ کے روز سے کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے جائیں گے- وزیر اعظم نریندر مودی 16 جنوری کو ملک گیر سطح پرکورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کریں گے- سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ٹیکوں کی ڈوز بھیج دی گئی ہیں - ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (DCGI) نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی کووی شیلڈ ویکسین اور بھارت بائیوٹیک کی کو ویکسین کو ہندستان میں ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے- وزیر اعظم نریندر مودی 16 جنوری کو صبح 10.30 بجے ویڈیو کانفرنس کے توسط سے ملک گیر سطح پرکورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کریں گے- یہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہو گی-
اس پروگرام سے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 3006 مقامات ڈیجیٹل کے ذریعہ جڑیں گے اور ہر مرکز پر 100 لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا- ویکسین کو لے کر حکومت نے رہنما خطوط جاری کئے ہیں -کووی شیلڈ ویکسین اور کو ویکسین کی قیمت ہندوستان میں 200-295 روپئے ہو گی- حکومت نے ابھی تک 1.65 کروڑ روپئے کی ویکسین سبھی ریاستوں کو بھیج دی ہے - پہلے مرحلے میں صحت کارکنوں کو ویکسین کی ڈوز دی جائے گی- وزارت صحت نے ریاستوں کو مکتوب لکھ کر کہا ہے کہ ویکسین کی ڈوز صرف 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو لگے گی- اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویکسین کو بدلا نہیں جائے گا- یعنی دونوں ڈوز ایک ہی کمپنی کی ہوں گی-مرکزی وزارت صحت نے دونوں ٹیکوں کی ٹیکہ کاری کے بعد ہلکے سائڈ ایفیکٹس کے بارے میں بھی بتایا ہے - کووی شیلڈ کے ڈوز کے انجکشن لگنے کی جگہ تھوڑا درد ہو سکتا ہے، سر درد اور تھکان بھی ہو سکتی ہے-

 


Recent Post

Popular Links