کووی شیلڈویکسین کیلئے 15,680/افرادنے نام رجسٹرکرایاہے:ڈاکٹر پالکشا

RushdaInfotech January 15th 2021 urdu-news-paper
کووی شیلڈویکسین کیلئے 15,680/افرادنے نام رجسٹرکرایاہے:ڈاکٹر پالکشا

چتردرگہ۔14/جنوری(سالارنیوز)ضلع میں اسی ماہ کی 16تاریخ سے کووی شیلڈ ویکسین دینے کی کارروائی کا آغاز ہونے والاہے،اس کیلئے اب تک 15,680/افراد نے اپنانام رجسٹر کرایاہے۔یہ اطلاع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پالکشا نے دی۔انہوں نے یہاں گزشتہ روز ضلع کے تمام ہیلتھ ورکرس اور پہلے مرحلے کے کوروناواریئرس کا کووڈ ویکسین دئے جانے کے سلسلے میں طلب کردہ ضلع سطح کی کمیٹی کے اجلاس میں تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ضلع میں ویکسین دینے کیلئے 197/مراکز قائم کئے گئے ہیں،جس کیلئے 187ویکسی نیشن آفیسرس کاتقرر عمل میں لایاگیاہے۔فی الحال 106/پرائمری ہیلتھ سنٹرس میں ویکسین دینے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تین مرحلوں میں ویکسین دی جائے گی۔پہلے مرحلے میں واریئرس کو منتخب کیاگیاہے،ان میں 8,760سرکاری اور 6,920پرائیویٹ ہیلتھ اداروں کے افراد شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ ضلع میں کووڈ یکسین لینے والوں کے قیام کیلئے علاحدہ کمرہ،ویکسین دینے کیلئے ایک کمرہ اور ویکسین دینے کے بعد ان کی نگرانی کیلئے علاحدہ کمرے کاانتظام کیاگیاہے۔اس سلسلے میں جونیر ہیلتھ اسسٹنٹس،آشاء کارکن سمیت محکمہ صحت کے عملہ کو ضروری تربیت دی گئی ہے۔ڈاکٹر کمارسوامی نے کہاکہ ضلع کے مختلف مقامات پر کووڈ ویکسین کے تعلق سے منعقد کئے گئے پروگرام کامیاب رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کویتا ایس منی کیری نے کہاکہ کووڈ ویکسین کی ذخیرہ اندوزی کیلئے ضلع میں ریجنل سنٹر قائم کیاگیاہے۔اس مرکز میں تقریباً 30/لاکھ ڈوزذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔اس اجلاس میں ضلع پنچایت سی ای او ڈاکٹر کے نندنی دیوی،ریاستی سرویکشن آفیسر ڈاکٹر شری دھر،ڈسٹرکٹ سرویکشن آفیسر ڈاکٹر تلسی رنگناتھ،ڈی ڈی پی آئی روی شنکر ریڈی،محکمہ بہبود خواتین واطفال کے ڈپٹی ڈائرکٹر راجہ نائک،بسویشورا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پالاکشیاموجود تھے۔


Recent Post

Popular Links