488/کروڑ روپئے کا فنڈجاری:سریش

RushdaInfotech January 15th 2021 urdu-news-paper
 488/کروڑ روپئے کا فنڈجاری:سریش

تری کیرے۔14/جنوری(سالارنیوز)گوندی آبی ذخیرے سے تعلقہ کے تالابوں کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے کے تعمیری کاموں کیلئے پہلی قسط میں 488/کروڑ روپئے کا فنڈ جاری ہواہے۔تعمیری کام ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔ آئندہ دو سالوں میں تعلقہ کے تالابوں کوپانی فراہم ہوجائے گا۔یہ بات رکن اسمبلی ڈی ایس سریش نے کہی۔انہوں نے یہاں لنگداہلی سے دورانالودیہات تک 11/کروڑ روپئے کی لاگت سے سڑک کی توسیع اور ترقی کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ ہبے فالس اور بھیمناہلا سے لنگداہلی ہوبلی کو پانی فراہم کرنے کے معاملے کو چند لوگ غیر ضروری طور پر سیاسی فائدہ کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ ٹیکنیکل پرابلم کی وجہ سے رکاوٹ کھڑی ہوئی ہے،ہوبلی کیلئے پینے کا پانی فراہم کرنے ایک اور پائپ لائن بچھانے کا موقع فراہم کیاجائے گا۔ڈی ایس سریش نے مزید کہاکہ سڑک کی توسیع کے دوران 187 درخت کاٹنے پڑیں گے،اس لئے علاحدہ مقامات پر درخت اگانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔7/میٹر سڑک کی توسیع کی جائے گی۔دیہات میں ناد کچہری کی نئی عمارت کا تعمیری کام شروع کیاجائے گا۔اس موقع پر تعلقہ پنچایت صدر پدماوتی،لوکیش،وسنت کمار،واگیش،منوج،انیل ستیش اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links