یتناہولے منصوبے سے 54/تالابوں کو پانی فراہم کیاجائے گا:ویرابھدریا

RushdaInfotech January 15th 2021 urdu-news-paper
یتناہولے منصوبے سے  54/تالابوں کو پانی فراہم کیاجائے گا:ویرابھدریا

مدھوگیری۔14/جنوری(سالارنیوز)ایچ ڈی کمار سوامی جس وقت وزیر اعلیٰ تھے،حلقہ کی ترقی کیلئے900/کروڑ روپئے جاری کئے تھے۔یہ بات رکن اسمبلی ایم وی ویرابھدریانے کہی۔انہوں نے یہاں ٹاؤن کے سمودایابھون میں تعلقہ جے ڈی ایس کے زیراہتمامنعقدہ تہنیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ میں سڑکیں،چیک ڈیم اور ڈرائنیج کی تعمیر سمیت کئی ترقیاتی وتعمیری کام کئے گئے ہیں۔یتناہولے منصوبے کا تعمیری کام آئندہ دو سالوں میں مکمل کرلیاجائے گااور تعلقہ کے 54/تالابوں کوپانی فراہم کیاجائے گا۔مروے کیرے،بیڈتور،دبے گھٹہ،میڈی گیشی اور دوڈایلکورگرام پنچایتوں پر پچھلے30/سالوں سے کانگریس حامی اراکین کاقبضہ تھا،مگر اب جے ڈی ایس حامی اراکین کو ووٹروں نے موقع دیاہے۔ویربھدریانے کہاکہ سابق رکن اسمبلی کے این راجنانے یہ بیان دیاہے کہ 30/گرام پنچایتیں کانگریس کے حق میں ہیں،یہ کہاں تک سچ ہے اس کا فیصلہ عوام ہی کرسکتے ہیں۔اس موقع پر گنگاراجو،ایم آر جگناتھ،روی کمار،ٹی رامنا،ایم ایس چندرشیکھر اوردیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links