دوڈبالاپور تعلقہ پنچایت کیلئے نارائن گوڈا صدر منتخب

RushdaInfotech January 15th 2021 urdu-news-paper
دوڈبالاپور تعلقہ پنچایت کیلئے نارائن گوڈا صدر منتخب

دوڈبالاپور۔14/جنوری (سالارنیوز)رتنما جئے رام کے استعفیٰ سے خالی پڑے تعلقہ پنچایت صدر کے عہدے کیلئے ہوئے انتخابات میں کوناگھٹہ حلقہ کے رکن نارائن گوڈا کو بلامقابلہ صدر منتخب کرلیاگیا۔گزشتہ روز انتخابات کی کارروائی عمل میں آئی۔نارائن گوڈ ا کے علاوہ کسی او رکی طرف سے پرچہ نامزدگی داخل نہ کئے جانے پر الیکشن آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ارول کمار نے نارائن گوڈا کو بلامقابلہ صدر منتخب قرار دے دیا۔جملہ 22/اراکین پر مشتمل تعلقہ پنچایت کی میعاد اسی سال مئی کے مہینے میں مکمل ہونے والی ہے۔پانچ سالہ میعاد کے دوران ڈی سی ششی دھراور رتناجئے رام نے صدر کی حیثیت کے کام انجام دیاہے۔نومنتخب صدر نارائن گوڈا نے کہاکہ پارٹی لیڈروں او ر اراکین نے جس اعتماد کے ساتھ انہیں صدرمنتخب کیاہے ان کے اعتماد کو باقی رکھنے کی کوشش کریں گے او رتعلقہ کی مجموعی ترقی کیلئے جدوجہد کریں گے۔رکن اسمبلی ٹی وینکٹ رامنیا،کے پی سی سی رکن لکشمی پتی،ایم جی سرینواس اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links