ٹاؤن کی ترقی کیلئے حکومت سے فنڈ حاصل کرنے جدوجہد کی جائے گی:راجے گوڈا

RushdaInfotech January 15th 2021 urdu-news-paper
ٹاؤن کی ترقی کیلئے حکومت سے  فنڈ حاصل کرنے جدوجہد کی جائے گی:راجے گوڈا

نرسمہاراج پورہ۔14/جنوری(سالارنیوز)مخلوط حکومت کے دوران ٹاؤن کی ترقی کیلئے منظور کرائے گئے 2/کروڑ روپئے کے فنڈکو حکومت بدلتے ہی روک دیاگیاہے،اسے دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔یہ بات رکن اسمبلی ٹی ڈی راجے گوڈانے کہا۔انہوں نے یہاں ٹاؤن پنچایت میٹنگ ہال میں گزشتہ روز طلب کردہ بجٹ کی تیاریوں کے اجلاس میں شرکت کی او ر کہاکہ ٹاؤ ن کی سڑکوں کی توسیع کیلئے تیاری کرکے 22/کروڑ روپئے کی لاگت کاجامع منصوبہ بنایاگیاتھا،جیسے ہی حکومت تبدیل ہوئی اس منصوبے پر بھی روک لگادی۔ 2019-20 میں ٹاؤن کی حدود میں ہوئی بارش سے ہوئے نقصان کے معاوضہ کیلئے 1/کروڑ روپئے کی تجویز پیش کی گئی تھی،مگر حکومت نے 55/لاکھ روپئے جاری کئے جو مختلف تعمیری کاموں کیلئے خرچ کردئے گئے ہیں۔اس مرتبہ سیلاب سے ہوئی تباہی کیلئے 32/لاکھ روپئے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔رکن اسمبلی نے کہاکہ ٹاؤن میں صفائی،بیت الخلاء کی تعمیر،اسٹریٹ لائٹس،سڑکوں کی تعمیر،ڈرائنیج،پینے کے پانی کی سربراہی،پارکوں کی تعمیر سمیت ٹاؤن کی مجموعی ترقی کیلئے بجٹ تیار کیاجارہاہے۔عوام بھی اس معاملے میں اپنی رائے پیش کریں تو بہتر رہے گا۔ٹاؤن کی ترقی کیلئے حکومت سے فنڈ حاصل کرنے جدوجہد کی جائے گی۔انہوں نے اس موقع پر چیف آفیسر کو ہدایت دی کہ فٹ پاتھ پر کئے گئے غیر قانونی قبضے ہٹائے جائیں۔


Recent Post

Popular Links