جیل پر چھاپہ۔بیڑی سگریٹ ضبط
RushdaInfotech
January 15th 2021
urdu-news-paper

چکبالاپور۔14/جنوری (نامہ نگار) ضلع ایس پی کی قیادت میں شہر کی مضافات میں واقع ڈسٹرکٹ سب جیل پر چھاپہ مار کر بیڑی،سگریٹ، گٹکا سمیت کئی اشیاء ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔متھن کمارکی اطلاع کے مطابق پولیس افسروں اور اہلکاروں کے ہمراہ جیل میں چھاپہ مارا جہاں قیدیوں کو مل رہی سہولت اور انکو فراہم کی جانے والی نشیلی اشیاء ضبط کرلی گئیں جن کو بڑے تین بیگوں میں جمع کرکے محکمہ قید خانہ کے اعلیٰ افسروں کو اگلی کارروائی کیلئے رپورٹ پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ چھاپہ اس لئے مارا گیا کہ اس قید خانہ میں جیلر کے تعاون سے قیدیوں کو ہرطرح کی سہولت اورنشیلی اشیاء فراہم کی جا رہی تھیں، جس سے قیدی بہت ہی پرسکون وقت گذاررہے تھے۔
ضلع ایس پی کے ساتھ ڈی وائی ایس پی روی شنکراور دیگر پولیس آفیسرس اورعملہ نے یہ کارروائی انجام دی۔