پہلے مرحلے میں 853/ہیلتھ ورکرس اور واریئرس کو ویکسین

RushdaInfotech January 15th 2021 urdu-news-paper
پہلے مرحلے میں 853/ہیلتھ ورکرس اور واریئرس کو ویکسین

چکبالاپور۔14/ جنوری (نامہ نگار) ضلع میں انتظار کر رہے کووڈ19- ویکسین پوری حفاطت کے ساتھ آج ضلع میں لائی گئی،جسے ڈپٹی کمشنرآر لتا، ضلع ا یس پی متھن کمار کی موجودگی میں کولڈ اسٹوریج میں پوری حفاظت کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ ضلع کو ویکسین حاصل ہوگئی ہے،جو 500 وائلس ہے، جس سے 5 ہزار افراد کو ویکسین دیا جاسکتا ہے، 16 جنوری سے حکومت کی ہدایت کے مطابق 853 ہیلتھ ورکرس ا ور کورونا واریئرس کو ویکسین پہلے مرحلہ میں دی جائے گی اور باقی 4ہزار افراد کو اگلے دنوں میں ویکسین دی جائے گی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر کے ساتھ ضلع ا یس پی،ڈی ایچ او ڈاکٹر اندرا کباڈے،ضلع سرجن ڈاکٹر رمیش کے علاوہ محکمہ ہیلتھ کے دوسرے افسربھی موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links