بی جے پی دور اقتدار میں کبھی اچھے دن نہیں آئیں گے:سدارامیا

RushdaInfotech January 15th 2021 urdu-news-paper
بی جے پی دور اقتدار میں کبھی اچھے دن نہیں آئیں گے:سدارامیا

میسور۔14/جنوری (نامہ نگار) حال ہی میں منتخب ہوئے گرام پنچایت اراکین کو تہنیت پیش کرنے وروناحلقہ میں تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور اقتدار میں ریاست کے عوام کیلئے کبھی اچھے دن نہیں آئیں گے۔مگر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کالے کرتوتوں کی وجہ سے کورونا وائرس جیسی مہلک وباء پھیلی ہے اور عوام کا کافی نقصان ہوا ہے۔کووڈ 19- کے موقع پر عوام کی صحت کا خیال کرنے کی بجائے وزیر اعظم نے عوام کے ہاتھوں تالیاں اور برتن بجائے تھے۔ دیش کی حالت کافی خراب ہے اور معاشی حالت کافی بگڑ گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت عنقریب 100روپئے تک پہنچ جائے گی۔ ملک کے کسانوں کو انصاف نہیں مل رہا ہے اور کسانوں کے تعلق سے وزیر اعظم کو ہمدردی ہی نہیں ہے۔ دہلی میں کڑی سردی کے باوجود غریب اور لاچار کسان احتجاج میں لگے ہوئے ہیں اور وزیر اعظم کو کسانوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہی نہیں ہے۔ اسی لئے اگلے انتخابات میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہوجائیگی اور کانگریس دوباوہ اقتدار پر واپس آئیگی۔ حال ہی میں منعقد گرام پنچایت کے انتخابات میں کانگریس کے اراکین ہی زیادہ منتخب ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کچھ بھی کرلیں آئندہ اقتدار پر نہیں آئینگے۔ فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتوں، پسماندہ طبقات اورپچھڑے طبقات، خواتین اور غریبوں کے خلاف ہے۔ میرے دور اقتدار میں جاری کردہ انابھاگیہ اسکیم میں دئے جانے والے چاول کو کم کرکے 5کے جی کردیا گیا ہے۔ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت سنبھال نہیں سکتی تو اس کو سبکدوش ہوجانا چاہئے۔ مگر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قائدین کو صرف اقتدار کی ہوس ہے۔ا یڈی یورپا عوام کی حمایت سے اقتدار پر نہیں آئے ہیں بلکہ کانگریس اور جنتا دل (یس) کے 17/اراکین کو خرید کر اقتدارحاصل کیا ہے۔ اس موقع پر سدرامیا نے نو منتخب اراکین گرام پنچایت سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے ساتھ رہیں اور کانگریس ہی میں انکا مستقبل شاندار ہے۔ آئندہ انتخابات کے بعد کانگریس دوبارہ اقتدار پر آئے گی۔ عوام کی بہتر سے بہتر خدمت کرے گی۔


Recent Post

Popular Links