کسانوں کی حمایت میں ”راج بھون چلو“ پروگرام
RushdaInfotech
January 13th 2021
urdu-news-paper

ہبلی۔12/جنوری (سالارنیوز) سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے بتایا کہ نئی دہلی میں جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت میں 20جنوری بروز چہارشنبہ کانگریس کی جانب سے راج بھون چلو پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے یہ جانکاری دی اور بتایا کہ ہر ایک اسمبلی حلقہ سے 5بسوں میں کسانوں کو لانے کا انتظام کیا گیا ہے۔