آبکاری وزیر کے حامیوں کا سی ایم کے گھر کے روبرو احتجاج

RushdaInfotech January 13th 2021 urdu-news-paper
آبکاری وزیر کے حامیوں کا سی ایم کے گھر کے روبرو احتجاج

بنگلورو۔12/جنوری(سالار نیوز)کل ریاستی کابینہ میں توسیع کے دوران ریاستی وزیر برائے آبکاری نا گیش کو کابینہ سے بے دخل کر نے کے اشارہ پران کے طرفدار وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یو رپا کی رہائش گاہ کاویری کے سامنے جمع ہو کر پر زوراحتجاج کیا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے کل کابینہ میں توسیع کا اعلان کر تے ہوئے7سے8نئے وزراء کو حلف دلا نے کی بات کہی ہے۔فی الوقت ریاستی کابینہ میں صرف7قلمدان خالی ہیں۔ اس لئے ایک کو وزرات سے بے دخل کر نے کی باتیں ہو نے لگی ہیں۔ذرائع کے مطابق آزاد رکن اسمبلی وریاستی وزیر نا گیش کو ہی کا بینہ سے ہٹا ئے جانے کی باتیں گردش میں ہیں۔اس بات کی اطلاع پا کر وزیر اعلیٰ کے رہائش گاہ کاویری کے سامنے جمع ہو ئے نا گیش کے طرفدار اندر داحل ہو نے کی کو شش کی لیکن پو لیس اہلکار انہیں گیٹ پر ہی روک دیا جس کے بعد پو لیس اہلکاروں اور ناگیش کے طرفداروں کے درمیان لفظی جھڑپ ہو ئی۔یاد رہے کہ مخلوط حکومت کے دوران سب سے پہلے وزرات سے ناگیش نے استعفیٰ دیاتھا۔جس کے بعد ناگیش نے دیگر 17اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت کو گرانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے نا گیش کو کابینہ میں لے کر تین سال تک کابینہ سے نہ ہٹانے کا یقین دلا یا تھا۔ اس دوران نا گیش کے طرفداروں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنے وعدے پر قائم رہتے ہو ئے ناگیش کو کابینہ سے نہ ہٹا ئیں۔ ایک طرفدار نے کہا کہ اگران کے لیڈر کو کابینہ سے ہٹا یا گیا تو کو لار نا گیش کے طرفدار بی جے پی کے خلاف کام کریں گے۔


Recent Post

Popular Links