کوروناویکسین: مضر اثرات کے تعلق سے توجہ ضروری

RushdaInfotech January 13th 2021 urdu-news-paper
کوروناویکسین: مضر اثرات کے تعلق سے توجہ ضروری

منڈیا۔12جنوری (سالارنیوز) 16جنوری سے ضلع کے دس مراکز میں کووِڈ ویکسین دینے کی کارروائی کا آغاز ہوگا۔ویکسین لینے والوں پر ڈاکٹرس خصوصی نگاہ رکھیں اورکسی بھی طرح کے مضر اثرات نہ ہوں اس جانب توجہ دیں۔یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرایم وی وینکٹیش نے دی۔انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں طلب کردہ ضلعی سطح کی کمیٹی کے اجلاس میں کہاکہ منڈیاضلع میں کووِڈکے معاملات صرف ایک فیصد ہیں۔اس میں کسی بھی صورت میں اضافہ نہ ہوایسے اقدامات کئے جائیں۔کووِڈ ویکسین لینے والوں کے بارے میں ایک تجربہ کیاگیاہے۔بہت جلد ضلع کوبھی ویکسین دستیاب ہوگی اور محکمہ صحت کے عملہ کو سب سے پہلے ویکسین دیاجائے گا،بعد میں کوروناپازیٹیوکے مریضوں کو دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ کووڈ ویکسین سے اب تک کسی طرح کے سائیڈ افیکٹ کے بارے میں اطلاع نہیں ملی ہے،اس کے باوجود 30منٹ تک خصوصی نگرانی ضروری ہے۔کسی طرح کا سائیڈ افیکٹ دکھائی دے تو اس کے لئے دوائی کا پہلے ہی بندوبست کرلیاجائے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ کووڈ کے مریضوں کا پتہ لگانے،کوارنٹائن ہوئے افراد پرنگاہ رکھنے،ہوم کوارنٹائن،ماسک کااستعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ودیگر کے بارے میں متعلقہ تعلقوں کے تحصیلداروں کو اقدامات کرنے ہوں گے۔اس اجلاس میں ڈاکٹر ایچ پی منجے گوڈا، ڈسٹرکٹ آر سی ایچ ڈاکٹر ایم سی سوم شیکھر شریک تھے۔


Recent Post

Popular Links