کابینہ میں کسے شامل کیاجائے یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے:پریتم گوڈا

RushdaInfotech January 13th 2021 urdu-news-paper
کابینہ میں کسے شامل کیاجائے یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے:پریتم گوڈا

ہاسن۔12جنوری (سالارنیوز)ریاستی کابینہ میں توسیع کے بارے میں وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا ہی فیصلہ کریں گے۔کس کو کابینہ میں شامل کیاجائے یہ بھی وزیر اعلیٰ او رپارٹی اعلیٰ قائدین ہی طے کریں گے۔پچھلے چھ دنوں سے ہاسن میں ہی قیام کیاہواہوں،بنگلور تک نہیں گیا۔کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں زیادہ بات کرنامناسب نہیں ہے۔یہ بات رکن اسمبلی پریتم جے گوڈا نے کہی۔انہوں نے یہاں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے،وزیر بننے کے لئے اہلیت اور قابلیت کے علاوہ تجربہ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔مجھے وزیر بنانے کے بارے میں پارٹی ہی فیصلہ کرے گی۔پریتم گوڈا نے سابق وزیرایچ ڈی ریونا کے خلاف شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ریونا کو چاہئے کہ ان کے خلاف بیان بازی کرنے کے بجائے ہولے نرسی پورحلقہ کی ترقی پر خصوصی توجہ دیں،مجھے بائی چانس ایم ایل اے قرار دینے والوں میں اگر ہمت ہے تو اگلاالیکشن ہاسن اسمبلی حلقے سے لڑیں،انہیں جواب ضرور مل جائے گا۔اچانک رکن اسمبلی بن جانے کے لئے لاٹری نہیں لگی تھی،حلقہ کے عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیاہے۔113حلقوں میں جے ڈی ایس کبھی کامیاب نہیں ہوئی ہے،اس کے باوجو دکئی مرتبہ آپ وزیر بنے ہیں،اسے بائی چانس وزیر کہاجاسکتاہے۔


Recent Post

Popular Links