کناکٹے میں نئے بس اسٹانڈ کی تعمیرکیلئے سنگ بنیاد

RushdaInfotech January 13th 2021 urdu-news-paper
کناکٹے میں نئے بس اسٹانڈ کی تعمیرکیلئے سنگ بنیاد

ارسی کیرے۔12/جنوری (سالارنیوز)تعلقہ کے کناکٹے دیہات میں تقریباً 1.50کروڑ روپئے کی لاگت سے نئے بس اسٹانڈ کی تعمیر کیلئے رکن اسمبلی کے ایم شیولنگے گوڈا نے سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ کناکٹے تعلقہ کا اہم ہوبلی مرکز ہے،اس دیہات سے قومی شاہراہ گزری ہے،یہاں جدید سہولتوں سے لیس بس اسٹانڈ کی ضرورت تھی، ٹینڈر کی کارروائی میں رکاوٹ کھڑی ہونے کے سبب نئے بس اسٹانڈ کے تعمیری کام کے آغاز میں تاخیر ہوئی ہے۔اب اس کام کے لئے سنگ بنیاد رکھاجارہاہے، بہت جلد تعمیری کام مکمل کرلیاجائے گا۔رکن اسمبلی نے کہاکہ ہوبلی مرکز میں پولیس تھانہ کا تعمیری کام بھی شروع کیاجائے گا،آئندہ دنوں کناکٹے دیہات کیلئے مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔بھدرا اپرپراجیکٹ کے تحت کناکٹے اوربانوار ہوبلی کے ساتھ تعلقہ کے 28/تالابوں کے لئے پانی فراہم کرنے بلالحاظ سیاسی پارٹی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔اس موقع پر ضلع پنچایت رکن سوامی،گرام پنچایت رکن ستیش،عتیق اوردیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links