رکن اسمبلی مہادیو نے مستحقین میں حق پتر اتقسیم کئے

RushdaInfotech January 13th 2021 urdu-news-paper
رکن اسمبلی مہادیو نے مستحقین میں حق پتر اتقسیم کئے

پریہ پٹن۔12جنوری (سالارنیوز)تعلقہ میں سرکاری خراب زمین پر غیر قانونی طورپر مکان تعمیرکرلئے افراد کو حکومت کے احکامات کے مطابق حق پتر ادئے جارہے ہیں۔آئندہ دنوں سرکاری گومال زمین پر تعمیر کئے گئے غیر قانونی مکانوں کے لئے بھی حق پترا دئے جانے کے بارے میں اقدامات کئے جائیں گے۔یہ بات رکن اسمبلی کے مہادیو نے کہی۔انہوں نے یہاں تعلقہ آفس کے میٹنگ ہال میں منعقدہ حق پترا کی تقسیم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ مال گذاری کے افسروں کو چاہئے کہ پریہ پٹن تعلقہ میں سرکاری گومال زمین پر غیر قانونی طورپر تعمیر کئے گئے مکانات کے بارے میں تفصیل اکٹھاکریں۔اس سلسلے میں وزیر مال گذاری کے ساتھ بات کرکے آئندہ اسمبلی اجلاس میں تجویز پیش کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ حق پترا حاصل کررہے مستحقین کو بھی چاہئے کہ گرام پنچایت میں کھاتہ بنوائیں۔تحصیلدار شویتا این رویندرانے کہاکہ حق پتر اکی تقسیم کے سلسلے میں 2014میں 94سی کے تحت عرضیاں طلب کی گئی تھیں،اب تک 930عرضیاں موصول ہوئی ہیں، ان میں سے دستاویز کا جائزہ لینے کے بعد تعلقہ میں 120/افراد کومنظوری دی گئی ہے۔اس موقع پر سرشتہ دار شکیلہ بانو،ڈپٹی تحصیلدار نظام الدین، روینیو انسپکٹر پردیپ او ردیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links