ریلوے اسٹیشن کی ترقی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی:منی سوامی

RushdaInfotech January 13th 2021 urdu-news-paper
 ریلوے اسٹیشن کی ترقی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی:منی سوامی

بنگارپیٹ۔12جنوری (احسان اللہ۔ نامہ نگار)محکمہ ریلویز کے جنرل منیجر اجئے کمار سنگھ اور کولار کے رکن پارلیمان ایس منی سوامی نے ریلوے اسٹیشن کا معائنہ کیا۔اسی دوران دونوں نے بودی کوٹہ ریلوے گیٹ کا بھی جائزہ لیا،جو تقریباً ایک سال سے عوام کی چہل پہل کیلئے بند کردیاگیاہے جس کے سبب عوام کو مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔رکن پارلیمان نے اخباری نمائندوں کو بتایاکہ بہت جلد بودی کوٹہ ریلوے گیٹ کا معاملہ حل کرلیاجائے گا۔انہوں نے مزید بتایاکہ فی الحال سورناٹرین ماری کپم - بنگلور کے درمیان روزانہ ایک مرتبہ دوڑرہی ہے۔آئندہ دنوں اس ٹرین کو درمیانی اوقات میں بھی دوڑائے جانے کے بارے میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔بنگارپیٹ،کولاراور چنتامنی کے درمیان دوڑرہی ٹرین کی لائن کو بہت جلد الیکٹریکل لائن میں تبدیل کیاجائے گا۔انہوں نے مزید بتایاکہ بنگارپیٹ ریلوے اسٹیشن کو بہت جلد یشونت پور اسٹیشن کی طرح ترقی دی جائے گی اور ماڈل بنایاجائے گا۔اس کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔کمیٹی کی تشکیل کے بعد ریلوے اسٹیشن میں باقی پڑے تمام ترقیاتی وتعمیری کام مکمل کرلئے جائیں گے۔میڈیل اسٹور بھی قائم کیاجائے گا جس سے مسافروں کو سہولت ہوگی۔اسی دورا ن محکمہ ریلویز کے جنرل منیجر اجئے کمار سنگھ کے ہاتھوں پارک کاافتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر اسٹیشن ماسٹر رمیش گوڈا،ضلع پنچایت رکن بی وی مہیش،کے یوڈی اے سابق چیرمین شمس الدین بابوکے علاوہ دیگرموجود تھے۔


Recent Post

Popular Links