رناگٹہ منصوبہ بی جے پی کی دین نہیں ہے ضلع نگران کاروزیر جھوٹ بولنے سے گریز کریں:ریونا

RushdaInfotech January 13th 2021 urdu-news-paper
رناگٹہ منصوبہ بی جے پی کی دین نہیں ہے ضلع نگران کاروزیر جھوٹ بولنے سے گریز کریں:ریونا

ہاسن۔12جنوری (سالارنیوز)جے ڈی ایس -کانگریس مخلوط حکومت کے دوران رناگٹہ منصوبہ کو منظوری دی گئی تھی اوربجٹ میں 100کروڑ روپئے کا فنڈ مختص کیاگیاتھا،مگراب اسے بی جے پی اپناکارنامہ قرار دے رہی ہے۔یہ بات سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی ایچ ڈی ریونانے کہی۔انہوں نے یہاں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع نگران کار وزیر کے عہدے پر رہ کر بیلور کے رکن اسمبلی لنگیش کے مطالبے کے تحت یگچی ندی کے رناگٹہ پک اپ سے پانی حاصل کرکے بیلور ہوبلی کے دواراسمودرا تالاب سمیت 16/تالابوں کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے کو منظوری دی گئی تھی۔مگر بی جے پی حکومت کے اقتدار پر آنے کے بعد فنڈ جاری نہیں کیا۔اس کے باوجود ضلع نگران کار وزیر گوپالیانے یہ بیان دیاہے کہ بیلور میں جے ڈی ایس پارٹی کے رکن اسمبلی ہونے کے باوجود رناگٹہ منصوبے کے لیے 125/کروڑ روپئے جاری کئے گئے ہیں۔یہ سراسر جھو ٹ ہے،ضلع نگران کار وزیر کو چاہئے کہ جھوٹ بولنے سے گریز کریں۔ریونانے شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ضلع کی ترقی مکمل ٹھپ ہوچکی ہے،ضلع کے لئے بی جے پی کی دین کیاہے؟ضلع نگران کار وزیر بتائیں۔ہاسن -بیلور ریلوے لائن،ایئر پورٹ کا تعمیری کام،ہیماوتی آبی منصوبے کو روک دیاگیاہے،اس کے باوجود وزیر اعلیٰ ہر روز یہ کہتے ہیں کہ دشمنی کی سیاست ہر گز نہیں کریں گے۔مخلوط حکومت کے دوران منظورکئے گئے منصبوں کو روکناہی بی جے پی حکومت کاکارنامہ ہے۔


Recent Post

Popular Links