نقلی بندوق کی فروخت چوری کے معاملات:ملز م گرفتار

RushdaInfotech January 13th 2021 urdu-news-paper
نقلی بندوق کی فروخت چوری کے معاملات:ملز م گرفتار

رام نگرم۔12جنوری (سالارنیوز)ضلع میں آن لائن دھوکہ دہی،چوری کے معاملات میں ملوث ملزمین اور نقلی بندوق تیار کررہے افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ گریش نے اخباری کانفرنس کے دوران تفصیل پیش کرتے ہوئے کہاکہ نقلی بندوق تیار کرنے اور فروخت کرنے کے الزام میں چکبالاپور ضلع کے وجئے کمار نامی شخص کو ماگڑی پولیس نے گرفتار کیاہے اور ملزم سے بندوق خریدنے والے دس افراد کو بھی تحویل میں لے لیاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ اسی ماہ کی 5/تاریخ کوماگڑی کے پرائیویٹ بس اسٹانڈ کے قریب کار میں دیسی بندوق فروخت کرنے کی کوشش کررہے وجئے کو گرفتار کیاگیا۔انہوں نے بتایاکہ ماگڑی پولیس نے چار بین ریاستی چوروں کوگرفتار کیاہے اور ان کے قبضے سے 250/گرام سونا،107/گرام چاندی کے زیورات ضبط کئے گئے ہیں۔ان چوروں کی شناخت سنیل کمار،سنتوش،پشپااور مالابائی کے طورپر کی گئی ہے۔ان چاروں نے مختلف پولیس تھانوں کی حدود میں چوریاں کی ہیں اور ان کے خلاف کئی معاملات درج ہیں۔


Recent Post

Popular Links