ٹرمپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تصدیق، اسپیکر نینسی پیلوسی نے دیا بڑا بیان

RushdaInfotech January 12th 2021 urdu-news-paper
ٹرمپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تصدیق، اسپیکر نینسی پیلوسی نے دیا بڑا بیان

واشنگٹن-11جنوری(ایجنسی)امریکہ کے کیپٹل ہل تشدد معاملہ پر ٹرمپ کی پریشانیاں کسی بھی صورت کم ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہیں - امریکی پارلیمنٹ میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے- امریکی پارلیمنٹ میں ہاؤس آف ریپریزنٹیٹو کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اس کی تصدیق کر دی ہے اور جلد ہی اس سلسلے میں کارروائی آگے بڑھائی جائے گی- نینسی پیلوسی کے مطابق ڈیموکریٹ اراکین پارلیمنٹ ٹرمپ کے خلاف ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے جو6جنوری کو امریکی پارلیمنٹ پر ہوئے حملے کو لے کر لایا جائے گا- اس حملہ کیلئے ٹرمپ کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں ان کی تنقید ہو رہی ہے-یہاں قابل ذکر ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد ہاؤس آف ریپریزنٹیٹو میں پاس ہو جاتا ہے تو یہ سماعت کیلئے سینیٹ جائے گا- سینیٹ میں رکن جوری کی طرح کام کریں گے اور ٹرمپ کو بری کرنے کا قصوروار ٹھہرانے کے لیے ووٹنگ کریں گے- اگر ٹرمپ کو قصوروار ٹھہرایا جاتا ہے تو انھیں عہدہ سے ہٹا دیا جائے گا اور نائب صدر ان کی جگہ صدر کا عہدہ سنبھالیں گے- اس وقت مائک پینس امریکہ کے نائب صدر ہیں -واضح رہے کہ ویسے بھی20جنوری کو نومنتخب امریکی صدر جو بائڈن صدارتی عہدہ سنبھال لیں گے- انھوں نے ٹرمپ کے تعلق سے جاری سرگرمیوں کے درمیان ایک بیان دیا ہے جس میں کہا ہے کہ ”امریکہ کا قانون کسی طاقتور انسان کو بچانے کیلئے نہیں ہے-“ دراصل بائڈن نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ”ہمارا صدر قانون سے اوپر نہیں ہے- انصاف عوام کی خدمت کیلئے ہوتا ہے- کسی طاقتور انسان کو بچانے کیلئے نہیں -


Recent Post

Popular Links