اعظم خان اور ان کے بیٹے کو راحت نہیں سپریم کورٹ میں سماعت اگلے ہفتے

RushdaInfotech January 12th 2021 urdu-news-paper
اعظم خان اور ان کے بیٹے کو راحت نہیں  سپریم کورٹ میں سماعت اگلے ہفتے

لکھنؤ-11جنوری(یواین آئی) سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما و رامپور سے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کی ضمانت پر سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت اگلے ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی جس کے بعد دونوں باپ بیٹے فی الحال جیل میں ہی رہیں گے -اعظم خان اور بیٹے عبداللہ اعظم کی ضمانت عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونے تھی لیکن کسان تحریک کی پیروی میں مشغول سالیسٹر جنرل یوپی حکومت کی جانب سے عدالت عالیہ کے سامنے پیش نہ ہوئے اور عدالت نے معاملے کی سماعت کو اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردیا-ملحوظ رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان و بیٹے عبداللہ اعظم کی ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے گذشتہ دنوں انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دیا تھا- لیکن ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف یوپی حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی تھی-آج یوپی حکومت کی اسی عرضی پر سماعت ہونا تھا لیکن سالیسٹر جنرل کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی-قابل ذکر ہے کہ بیٹے عبداللہ اعظم کے فرضی پیدائش سرٹیفکیٹ بنوانے کے الزام میں اعظم خان بیٹے کے ساتھ سیتا پور جیل میں قید ہیں -


Recent Post

Popular Links