وی سومناکے ہاتھوں آئی ایم ایل پروگرام کاآغاز
RushdaInfotech
January 10th 2021
urdu-news-paper

بنگلور۔9جنوری (سالارنیوز)بچوں میں ناقص نشوونما،نقص تغذیہ،خون میں کمی اورکم وزن ولاغربچوں کی پیدائش کی روک تھام کے لیے 8مارچ 2018ء سے ”پوشن ابھیان“ اسکیم شروع کی گئی تھی۔یہ باتیں ریاستی وزیربرائے ہاؤزنگ وی سومنانے امبیڈکربھون میں اس پروگرام کے افتتاح کے موقع پرکہیں۔ حلقہ سطح پرآنگن واڑی کارکنوں کوبچوں کی نشوونماکے سلسلہ میں انکریمنٹل لرننگ اپروچ(آئی ایم ایل) تربیتی پروگرام شروع کیاگیا۔اس پروگرام میں آنگن واڑی ورکرس اورنگران کاروں میں اسمارٹ فون تقسیم کئے گئے۔اس موقع پربھاگیہ لکشمی بانڈنیززچہ اورحاملہ خواتین میں مقوی خوراک فراہم کی گئی۔