ہندوستان کووِڈ۔19پر قابو پانے میں کامیاب۔ ڈاکٹر سدھاکر آنکھوں کے عطیہ سے مستحق افراد میں بینائی لائی جاسکتی ہے

RushdaInfotech January 10th 2021 urdu-news-paper
ہندوستان کووِڈ۔19پر قابو پانے میں کامیاب۔ ڈاکٹر سدھاکر آنکھوں کے عطیہ سے مستحق افراد میں بینائی لائی جاسکتی ہے

بنگلورو۔ 9جنوری(سالار نیوز)ریاستی وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سدھا کر نے بتا یا کہ کووِڈ۔ 19پر قابو پا نے میں ملک نے کامیابی حاصل کی ہے۔نارائنا نیترا لیہ میں اندھے پن کو روکنے اور قابو پانے کے متعلق منعقد قومی پروگرام کا افتتاح کر نے کے بعد ڈاکٹر سدھا کر نے مز ید کہا کہ ہندوستان میں 135کروڑ کی آبادی ہو نے کے باوجود وزیر اعظم کی جانب سے وقت پر لئے گئے فیصلوں کی وجہ سے ملک میں کووِڈ پر جیت حاصل کرنا ممکن ہوا۔ ریاست میں تقریباً10لاکھ افراد مکمل طور پر کووڈ۔19سے شفا یاب ہو چکے ہیں اور ریاست کے لئے تقریباً13.90لاکھ کووڈ ویکسین حاصل ہوں گے۔انہوں نے بتا یا کہ پاکی صفائی کی جانب خصوصی توجہ دئے جانے کی وجہ سے ملک میں کووڈپر قابو پا یا جاسکا ہے اور شرح اموات اور متاثرین کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ سدھا کر نے کہا کہ گزشتہ11ماہ میں محکمہ صحت کی جانب خصوصی توجہ مبذول کرائی گئی ہے، اس دوران کھانسی،بخار،سردی کے معا ملات پیش نہیں آئے ہیں جبکہ برطا نیہ میں روزانہ75ہزار معاملات درج ہو کر تقریباً ایک ہزار اموات ہو تی ہیں۔ تر قی یافتہ ممالک میں کووڈسے پریشانیوں کا سامنا ہے اور اب بھی کووڈسے بچنے ماسک،سینی ٹا ئزر جیسے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔نارائنا نیترا لیہ کے صدرڈاکٹرکے بھجنگ شٹی نے کہا کہ 4 لاکھ کارینا میں صرف10فیصد کی پیو ند کاری ممکن ہے، اسلئے آنکھوں کا عطیہ رک گیا ہے،جو افسوسناک ہے اور اب بھی تین ملین سے زیادہ کارنیا کی پیوند کاری کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ایس یتیش نے کہا کہ دنیا میں 45ملین افراد بصارت سے محروم ہیں۔ لیکن ایک شخص کی جانب سے آنکھوں کے عطیہ سے تین افراد کو بصارت سے نوازا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر سرون ڈیسوزا،ڈاکٹر منجو لا و دیگر حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links