پلانی وزیر اعلیٰ امیدوار ہوں گے

RushdaInfotech January 10th 2021 urdu-news-paper
پلانی وزیر اعلیٰ امیدوار ہوں گے

چنئی۔ 9(یواین آئی) تمل ناڈو کے وزیر اعلی کے پلانی سوامی آئندہ اسمبلی انتخابات میں حکمران پارٹی اے آئی اے ڈی ایم کے کی جانب سے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل قونصل نے ہفتہ کو پارٹی کے آئندہ چار ماہ کے اسمبلی انتخابات میں مسٹر پلانی سوامی کو وزیر اعلی کے امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔اس سلسلے میں ایک تجویز کو یہاں کے نواحی وناگرم میں منعقدہ اجلاس میں متفقہ طور پر قبول کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کوآرڈینیٹر اور نائب وزیراعلی او پنیرسیلوم اور جوائنٹ کوآرڈینیٹر اور وزیر اعلی پلانی سوامی نے اتحادیوں کے ساتھ سیٹ شیئرنگ معاہدے کو حتمی شکل دینے اور ایک فاتح انتخابی حکمت عملی بنانے کی ایک اور تجویز کو منظوری دے دی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسٹر پلانی سوامی کے نام کا اعلان وزیراعلی کے عہدے کے امیدوار کے طور پر کرنے کی تجویز اس وقت سامنے آئی جب اے آئی اے ڈی ایم کے کی اہم اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک مختلف موقف اختیار کیا اور بی جے پی ہائی کمان کے ذریعہ وزیراعلی کے امیدوارکا اعلان کرنے کی بات کہی۔


Recent Post

Popular Links