حکومت نے ہماری بات نہیں مانی، ہم نے بھی حکومت کی بات نہیں مانی: راکیش ٹکیت
RushdaInfotech
January 9th 2021
urdu-news-paper

نئی دہلی-8 جنوری(ایجنسی)حکومت کے ساتھ میٹنگ ختم ہونے کے بعد بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کا بیان سامنے آیا ہے جنھوں نے میٹنگ میں حکومت کے ضدی رویہ پر مایوسی کا اظہار کیا- انھوں نے میڈیا کے سامنے کہا کہ ”تاریخ پر تاریخ چل رہی ہے- میٹنگ میں سبھی کسان لیڈروں نے ایک آواز میں بل رد کرنے کا مطالبہ کیا- ہم چاہتے ہیں کہ بل واپس ہو، حکومت چاہتی ہے ترمیم ہو- حکومت نے ہماری بات نہیں مانی تو ہم نے بھی حکومت کی بات نہیں مانی-