شہر میں سویگی کے 10ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے
RushdaInfotech
January 7th 2021
urdu-news-paper

بنگلورو۔6/جنوری (سالارنیوز) سلیکان سٹی بنگلور میں آن لائن فوڈ ڈیلوری کرنے والے ادارہ سیوگی کے دفتروں پر آج محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں نے چھاپے مارے۔ بنگلور میں انکم ٹیکس افسروں نے سویگی اور ان اسٹاکارٹ کمپنی پر چھاپے مارے گئے۔انکم ٹیکس چوری کرنے کے الزام میں شہر میں کمپنی کے 10ٹھکانوں پر چھاپے مار کر انکم ٹیکس افسروں نے مختلف دستاویزات کی جانچ کی اور کئی دستاویزات ضبط کرنے کی بھی اطلاع ہے۔