ریاست میں اچانک ہونے والی بارش کی وجہ کیا پتہ ہے؟

RushdaInfotech January 7th 2021 urdu-news-paper
ریاست میں اچانک ہونے والی بارش کی وجہ کیا پتہ ہے؟

بنگلورو۔6/جنوری (سالارنیوز) ریاست کے کئی مقامات پر آج اچانک معمولی بارش ہوئی۔ مزید چار دن بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی ہے۔ جنوب کے اندرونی علاقوں میں بھی کل بھاری بارش کا امکان ہے۔8/اور9/جنوری کو بھی بارش کا امکان زیادہ ہے۔ شمال کے اندرونی علاقوں میں اگلے چار دن معمولی بارش ہوگی۔ بنگلور میں کل جمعرات کو بھی بھاری بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس اچانک بارش کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ عام طور پر ماہ جنوری اور فروری میں ٹھنڈی زیادہ رہتی ہے اس وجہ سے شمال کی جانب سے تیز ہوا کار خ رہتا ہے۔ا س اچانک بارش کی وجہ تیز ہوا ہے۔


Recent Post

Popular Links