یادگیر میں وزیراعلیٰ نے میڈیکل کالج کیلئے سنگ بنیاد رکھا

RushdaInfotech January 7th 2021 urdu-news-paper
یادگیر میں وزیراعلیٰ نے میڈیکل کالج کیلئے سنگ بنیاد رکھا

بنگلورو۔6/جنوری (سالارنیوز)یادگیر میں میڈیکل کالج قائم کرنے اس علاقہ کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے آج یادگیر سے قریب مڈنل دیہات میں میڈیکل کالج کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔یادگیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس 325کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔ مرکزی اسپانسر اسکیم کے تحت اس کالج کو دیگر تین کالجوں کے ساتھ میڈیکل کونسل آف انڈیا نے منظوری دی ہے۔اس کالج کی تعمیر کے لئے دونوں مرکز اور ریاست نے اپنے اپنے حصہ کا فنڈ جاری کیا ہے۔اس کالج کے لئے اگلے تعلیمی سال سے داخلوں کی کارروائی شروع ہوجائے گی۔ضلع کی تین سو بستروں والی اسپتال سے قریب اس میڈیکل کالج کو تعمیر کیا گیا ہے۔مذکورہ اسپتال اس کالج کا ٹیچنگ اسپتال ہوگا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے دیگر سرکاری عمارتوں کا بھی افتتاح کیا جن میں ضلعی اسپتال بھی شامل ہے۔ اس تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر و نائب وزیر اعلیٰ لکشمن ساودی،ضلع انچارج وزیر پربھوچوہان اور مقامی ایم ایل اے نے بھی شرکت کی۔


Recent Post

Popular Links