برطانیہ سے بنگلور لوٹنے والے 121مسافر لاپتہ

RushdaInfotech January 7th 2021 urdu-news-paper
برطانیہ سے بنگلور لوٹنے والے 121مسافر لاپتہ

بنگلورو۔6/جنوری(سالار نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) اسپیشل کمشنر برائے صحت راجیندرا چولن نے بتا یا کہ بر طانیہ سے شہر پہنچنے والے افراد میں سے جملہ121افراد لا پتہ ہیں ان کی تلاش کے لئے بی بی ایم پی حدود کے زون سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی بر طا نیہ سے شہرپہنچنے والے لا پتہ افراد کے متعلق پو لیس افسران سے رابطے میں ہے۔ جو افراد لا پتہ ہیں ان میں آئی ٹی۔بی ٹی کمپنیوں کے ملاز مین کی تعداد زیادہ ہے۔ بر طا نیہ سے پہنچنے والے افرادکے مہا دیو پورہ علاقہ میں قیام کر نے کے متعلق پتہ چلا ہے۔لا پتہ افراد کی طرف سے غلط پتہ دئے جانے کی وجہ سے ان کی نشاندہی مشکل ہو رہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ واٹس ایپ کال کے ذریعہ ان کا پتہ لگا نے کی کوشش جا ری ہے، اس کیلئے پو لیس افسروں سے تعاون کی بھی گزارش کی گئی ہے۔راجیندرا نے بتا یا کہ پو لیس افسروں اورپاسپورٹ افسروں کے تعا ون سے پتہ لگا نے کی کو شش کی جا رہی ہے۔ یکم تا21دسمبر شہر پہنچنے والے افراد کی تعداد1,426تھی،30دسمبر کو553،31دسمبر کو 486/افرا برطا نیہ سے شہر پہنچے۔یکم تا 21دسمبر پہنچنے والے افراد میں سے79،30دسمبر کو پہنچنے والوں میں 28/افراد، 31دسمبر کو شہر پہنچنے والے افرادمیں سے 14جملہ121افراد لا پتہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ بر طانیہ سے شہر لوٹنے والے افراد اور ان سے رابطہ میں رہنے والے جملہ33افراد کو کووڈ۔19پا زیٹیو لا حق ہوا ہے۔ان میں 24افراد انگلینڈ سے لوٹنے والے افراد ہیں جبکہ9ان سے رابطہ میں رہنے والے ہیں۔برطانیہ سے شہر پہنچنے والے 2,471افراد شہر ہی کے مقیم ہیں،1,800افراد کا کووڈ۔ ٹسٹ کیا جانا تھا جن میں 1,572افراد ٹسٹ کیا جا چکا ہے بقیہ288افراد کا ٹسٹ لینا ہے۔


Recent Post

Popular Links