کرناٹک میں بھی برڈفلو پھیلنے کا خطرہ تمام اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان۔ کیرلا سے مرغیاں لانے پر پابندی۔چوہان

RushdaInfotech January 7th 2021 urdu-news-paper
کرناٹک میں بھی برڈفلو پھیلنے کا خطرہ تمام اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان۔ کیرلا سے مرغیاں لانے پر پابندی۔چوہان

بنگلورو۔6/جنوری (سالارنیوز) کیرلا کے الاپل اور کوٹائم اضلاع میں برڈ فلو(H5N8) پھیلی ہوئی ہے۔یہ بخار اور وباء ریاست کرناٹک میں بھی پھیلنے کاامکان ہے۔اس لئے ریاست کرناٹک کے تمام اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔محکمہ مویشی پالن نے یہ اطلاع دی ہے۔ریاستی وزیر برائے مویشی پالن پربھوچوہان نے اس سلسلہ میں اطلاع دی ہے۔محکمہ مویشی پالن کے افسروں نے کہا کہ کیرلا ریاست سے جڑے ہوئے کرناٹک کے علاقے جیسے جنوبی کینرا، کورگ، میسور اورچامراج نگر اضلاع میں یہ بخار مرغیوں میں پھیلنے کا خطرہ ہے۔ اس لئے ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے اضلاع میں اس بخار کو پھیلنے سے روکنے کے لئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں جس پر عمل لازمی ہے۔کیرلا ریاست کی سرحدوں پر فوری چک پوسٹوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور کیرلا سے کرناٹک آنے والی موٹر گاڑی کی سختی سے جانچ کی جارہی ہے۔ کیرلا سے مرغیاں اور انڈے وغیرہ لانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ کیرلا سے آنے والی مختلف موٹرگاڑیوں کو سینی ٹائزیشن کرکے کرناٹک میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔پربھو چوہان نے بتایا کہ سرحدی اضلاع میں موجود پولٹری فارموں پر بھی سخت نظر رکھی گئی ہے اور ان فارموں میں روزانہ سیمپل کی جانچ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس بخار یا وباء کی وجہ سے بنگلور میں بھی عوام کو زیادہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔یہ بخار مرغیوں کے ذریعہ انسانوں میں منتقل ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔


Recent Post

Popular Links