گھر میں ڈاکہ زنی کی واردات نکلی من گھڑت کہانی

RushdaInfotech January 7th 2021 urdu-news-paper
گھر میں ڈاکہ زنی کی واردات نکلی من گھڑت کہانی

بنٹوال۔6جنوری(ایس او نیوز) کچھ دن پہلے ہوٹل تعلقہ کے الیکے گاؤں میں جمعہ مسجد کے سامنے واقع ایک گھر میں عین نماز جمعہ کے وقت لوٹ کی واردات پیش آنے کی نیوز میڈیا میں عام ہوگئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ زینب بی کا شوہر او ربیٹا جمعہ کی نماز ادا کرنے گئے تھے اور بیوی گھر میں اکیلی تھی تو لٹیرے اندر گھس آئے اور زینب بی کو باندھنے کے بعد زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔وٹل پولیس نے اس معاملے کی گہری چھان بین کی تو پتہ چلا کہ یہ زینب بی کی ایک من گھڑت کہانی تھی۔ اصل میں زینب بھی پڑوسیوں سے پریشان رہتی تھی اوروہ کسی اور جگہ رہائش اختیار کرنا چاہتی تھی۔لیکن اس کا شوہر راضی نہیں ہورہا تھا۔ اس لئے شوہر کو گھر بدلنے پرآمادہ کرنے کے لئے اس نے یہ کہانی گھڑی تھی۔چھان بین سے پتہ چلا کہ اس نے اپنے کان، گلے اورہاتھ سے زیوارت اڑائے جانے کی جو بات کہی تھی وہ غلط تھی اور زیورات اسی نے چھپاکر رکھے تھے۔جب پولیس کی تفتیش تیز ہوگئی تو زینب بی نے گھبرا کر وہ زیورات ایک ویران اور سنسان جگہ پر پھینک دئے تھے۔بعد میں کچھ زیورات پولیس نے برآمد کرلیے۔اس معاملے کی تحقیقات سرکل انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج کی قیادت اور اے ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کی رہنمائی میں اسٹیشن ہاؤز آفیسرونود ریڈی نے انجام دی۔


Recent Post

Popular Links