پنجاب:آج سے پانچویں سے بارہویں تک کی کلاسس کا آغاز

RushdaInfotech January 7th 2021 urdu-news-paper
پنجاب:آج سے پانچویں سے بارہویں تک کی کلاسس کا آغاز

چندی گڑھ-6جنوری (ایجنسی) حکومت پنجاب نے ریاست میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جمعرات یعنی 7 دسمبر سے پانچویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کیلئے اسکول کھول دیئے جائیں گے-ریاستی وزیر تعلیم وجے اندر سنگلا نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا- اسکول کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 3 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں -
انہوں نے کہا کہ کورونابحران میں منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچوں کی حفاظت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں -تمام اسکول انتظامیہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں -


Recent Post

Popular Links