دورہئ ہند رد

RushdaInfotech January 6th 2021 urdu-news-paper
 دورہئ ہند رد

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ہندوستان کا دورہ رد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح بورس جانسن نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو معذرت کرتے ہوئے دورہ رد کرنے کی خبر دی اور بتایا کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔ دراصل بورس جانسن یوم جمہوریہ تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شامل ہونے والے تھے۔ برطانیہ میں چونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے اس لیے بورس جانسن نے ہندوستان کا سفر رد کرنے کا فیصلہ کیا۔


Recent Post

Popular Links