بی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی عمارتوں کو سکرما کر نے کا عمل شروع

RushdaInfotech January 4th 2021 urdu-news-paper
بی ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی عمارتوں کو سکرما کر نے کا عمل شروع

بنگلورو3جنوری(سا لار نیوز)بنگلور ڈیولپمنٹ اتھا رٹی(بی ڈی اے) کی جانب سے قبضہ کر دہ جگہ پر غیر قانونی طور پر تعمیر عمارتوں کو سکرما کر تے ہو ئے دوبارہ منظوری دینے کے عمل کو شروع کیا گیا ہے۔بی ڈی اے سے جاری اطلاع کے مطابق ایکٹ 1976کی دفعہ38(سی(میں ترمیم کر تے ہو ئے نئی دفعہ38۔(ڈی(کو جاری کر کے آن لائن عرضی داخل کر نے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ بتا یا جا تا ہے کہ اب بی ڈی اے کی قبضہ کردہ زمینات پر حکومت کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے12سال قبل زندگی بسر کے لائق گھر تعمیر کئے گئے ہوں تو انہیں از سر نو منظوری کے حدود میں شامل کر کے سکرما کر نے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔بتا یا جا تا ہے کہ پہلے مر حلہ میں پلنا گارڈن تھرڈ اسٹیج میں 783 عمارتوں کے مالکان کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کی گئی ہے۔اسی طرح آر ایم وی ایکشٹیشن میں 160اورایچ آر بی آر ایکسٹیشن میں 41 غیر قانونی عمارتوں کے مالکان کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کی گئی ہے۔ بتا یا جا تا ہے کہ ایسٹ زون کے تعلق سے ایچ ایس آر لے آؤٹ میں 555غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں سے113عمارتوں کے مالکان کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کی گئی ہے بقیہ لے آؤٹس میں مرحلہ وار نوٹس جاری کی جا ئے گی۔بی ٹی اے کی جانب سے جاری اخباری بیان میں بتا یا گیا کہ آن لائن مقررہ دستاویزات کو پیش کر تے ہو ئے عمارتوں کے سکرما کرنے کیلئے فیس ادا کی جا ئے۔


Recent Post

Popular Links