آج سے شہر میں کووڈ۔19ویکسین رن کا انعقاد۔گورو گپتا

RushdaInfotech January 2nd 2021 urdu-news-paper
آج سے شہر میں کووڈ۔19ویکسین رن کا انعقاد۔گورو گپتا

بنگلورو۔ یکم جنوری(سالار نیوز)بروہت بنگلورو مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) اڈمنسٹریٹر گورو گپتا نے بتا یا کہ ملک میں کووڈ ویکسین کی تقسیم کے سلسلہ میں 2جنوری کو تمام ریاستوں میں کووڈ ویکسین ڈرائی رن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ2جنوری کو بی بی ایم پی حدود کے 2طبی مراکز اور شہر کی مضافات کے ایک مر کز میں ویکسین ڈرائی رن ہو گی،جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ متعلقہ افسروں اور عملہ کو تربیتی کارگاہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی حدود کے2مقا مات،ساؤتھ مون کے ودیا پیٹھ میں واقع عوامی صحت مرکز اور بنگلور دیہی ضلع آنیکل علاقہ کے ہر گا دے کے عوامی صحت مرکز میں ویکسین رن کا انعقاد ہو گا۔گورو گپتا نے بتا یا کہ 2گھنٹے ویکسین کا تجربہ ہو گا جس کے لئے ہرایک صحت مرکزکے لئے 25طبی کارکنوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔کل75طبی کارکنوں پر تجربہ کیا جا ئے گا اور اس تعلق سے ریاستی اور مرکزی حکومت کو رپورٹ پیش کی جا ئے گی۔انہوں نے بتا یا کہ کووڈ۔19ویکسین تقسیم کرنے شہر میں کل1,517طبی مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے اور جنوری کے آخراور فروری کے پہلے ہفتہ میں ویکسین دینے کا پروگرام شروع کیا جا ئے گا۔


Recent Post

Popular Links