بچپن میں کبھی بچوں کیساتھ نہیں کھیلی کنگنا

RushdaInfotech December 13th 2020 urdu-news-paper
بچپن میں کبھی بچوں کیساتھ نہیں کھیلی کنگنا

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انہیں یاد نہیں کہ وہ بچپن میں کبھی بچوں کے ساتھ کھیلی تھیں۔اس حوالے سے کنگنا رناوت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بچپن میں مجھے بچوں کے ساتھ کھیلنا یاد نہیں کیونکہ میری پسندیدہ چیز یہ تھی کہ میں اپنی گڑیاؤں کے لیے فینسی لباس بناؤں۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’اس پر مجھے گھنٹوں غور و فکر کرنا پسند تھا اور یہی وجہ ہے کہ میری آنکھیں گہری سوچ والی نظر آتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’بدقسمتی سے کچھ بچے بوڑھے پیدا ہوتے ہیں اور میں ان میں سے ایک ہوں۔کنگنا رناوت کی مقبولیت کا اندازہ ان کی پوسٹ پر آنے والے لائکس سے لگایا جاسکتا ہے۔انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کرتے ہی صرف ایک گھنٹہ میں تین لاکھ 52 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔


Recent Post

Popular Links