طالب علم نے عمران ہاشمی اورسنی لیون کو والدین بنالیا

RushdaInfotech December 13th 2020 urdu-news-paper
 طالب علم نے عمران ہاشمی اورسنی لیون کو والدین بنالیا

ریاست بہار میں بی اے کے ایک طالب علم نے یونیورسٹی ایڈمٹ کارڈ پرولدیت کے خانے میں اداکارعمران ہاشمی کو اپنا باپ اورسنی لیون کو ماں قراردے ڈالا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بی اے سال دوم کے 20 سالہ طالب علم نے اپنے ایڈمٹ کارڈ پر بالی ووڈ کے 2 معروف اداکاروں کو ماں باپ بنا کر سبھی کو حیرت میں مبتلا کردیا۔کندن کمار نامی یہ امیدوار دھن راج مہتو ڈگری کالج کا طالب علم ہے جس کا ریاست بہارکی بھیم راؤامبیڈکربہار یونیورسٹی کے ساتھ الحاق ہے۔خبرسوشل میڈیا پرآنے کے بعد وائرل ہوئی تو اداکارعمران ہاشمی نے بھی ٹوئٹر پر دلچسپ ردعمل دے ڈالا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر یہ خبر شیئرکرتے ہوئے اداکار نے لکھا“میں قسم کھاتا ہوں کہ یہ میرا بچہ نہیں“۔جواب میں بھانت بھانت کے تبصروں کی لائن لگ گئی۔ مذکورہ طالب علم کا ایڈمٹ کارڈبھی شیئرکیا گیا جس میں والدہ کے نام کے خانے میں سنی لیون بھی لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔اشیش کمار نامی صارف نے عمران ہاشمی کی کھائی جانے والی قسم کے جواب میں اپنے کمنٹ میں لکھا”میں ایک قدم آگے بڑھ کرکہتا ہوں کہ ہاں میں تمہارا بیٹا ہوں، لیکن ماں کے طور پرسنی لیونی کو سوچنے سے بھی نفرت ہے کیوں کہ میرا اس پر کرش ہے”۔یہ خبرمیڈیا پرآنے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بھی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ یقینی طور پرکسی کی شرارت ہے یا ممکن ہے طا لب علم ے خود ہی ایسا کیا ہوگا جس کا حتمی فیصلہ تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق ایڈمٹ کارڈ پر درج آدھر کارڈ اور موبائل نمبر سے طا لب علم کا پتہ لگایا جائے گا۔


Recent Post

Popular Links