مون کیلئے کشمیر میں

RushdaInfotech December 13th 2020 urdu-news-paper
مون کیلئے کشمیر میں

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ ثناء خان اور ان کے شوہر نے ہنی مون منانے کیلئے کشمیر جانے سے قبل عالمی وبا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیا۔باحجاب ثناء خان نے سرینگر ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سردی سے بچنے کیلئے اونی کوٹ زیب تن کررکھا تھا اور بالوں کو کالے دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا۔انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ سرینگر ایئرپورٹ پر عالمی وبا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروارہی ہیں۔حال ہی میں مفتی انس سے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والی سابقہ اداکارہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔اب انہوں نے اپنی شادی کے بعد ہنی مون کے لیے جانے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ثنا خان نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر جارہی ہیں، جس کی انہوں نے تصاویر بھی شیئر کیں۔


Recent Post

Popular Links