ممبئی: وزیر اعلیٰ ادھو کا یوگی پر نشانہ اگر ہمت ہے تو یہاں کی صنعتوں کو باہر لے جائیں

RushdaInfotech December 3rd 2020 urdu-news-paper
ممبئی: وزیر اعلیٰ ادھو کا یوگی پر نشانہ  اگر ہمت ہے تو یہاں کی صنعتوں کو باہر لے جائیں

ممبئی-2 /دسمبر(ایجنسی)مجوزہ نوئیڈا فلم سٹی کے سلسلے میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے آمنے سامنے ہیں - سی ایم یوگی آج ممبئی کے دورے پر ہیں، جہاں وہ فلم سٹی کے انویسٹر سے ملاقات کریں گے- سی ایم ادھو ٹھاکرے نوئیڈا میں فلم سٹی بنانے کی کوششوں سے ناراض ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے- وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کل کہا کہ مہاراشٹر مقناطیسی ریاست ہے- مہاراشٹرا آج بھی صنعت کاروں کو راغب کررہا ہے- ریاست میں کوئی صنعت نہیں چلے گی، لیکن دوسری ریاستوں کے صنعت کار بھی مہاراشٹرا میں صنعتیں لگانے آئیں گے- ریاست کی صنعتیں ریاست میں رہیں گی-سی ایم ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مقابلہ کرنا اچھی بات ہے، لیکن اگر کوئی دھمکی دے کر لے کر جانا چاہتا ہے تو میں ایسا نہیں ہونے دوں گا- آج بھی کچھ لوگ آپ سے ملنے آئیں گے اور ہمارے پاس آئیں گے- چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا نام لئے بغیر کہا تھاکہ اگر آپ میں طاقت ہے تو یہاں کی صنعت کو باہر لیکر جائیں اور شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ یوگی جی ممبئی کے 5 اسٹار ہوٹل میں اکشے کمار کے ساتھ بیٹھے ہیں، شاید اکشے جی آم کی ٹوکری لے کر گئے ہوں گے - اگر کوئی ممبئی کے فلم سٹی کو یہاں سے منتقل کرنے کی بات کرتا ہے تو پہلے یوگی جی کو بتائے کہ ابھی نوئیڈا فلم سٹی کی کیا حالت ہے؟


Recent Post

Popular Links