مرکزی حکومت کو زرعی قانون واپس لیناچاہئے:بینیوال

RushdaInfotech December 3rd 2020 urdu-news-paper
مرکزی حکومت کو زرعی قانون واپس لیناچاہئے:بینیوال

اجمیر-2دسمبر(یواین آئی) راشٹریہ لوکتانترک پارٹی(آر ایل پی) کے کنوینر اور ناگور سے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینیوال نے مرکزی زرعی قانون کو کالا قانون بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کو انہیں واپس لینا چاہئے -مسٹر بینیوال نے منگل کی رات اجمیر کے کیکڑی سے ٹونک جاتے وقت اجمیر روڈ تیجاجی مہاراج کے درشن کے بعد میڈیا سے یہ بات کہی- انہوں نے کہا کہ زرعی قانون بی جے پی کی مرکزی حکومت کے لئے گلے کی ہڈی ہے اور اسے اپنا کالا قانون واپس لینا چاہئے - اگر مودی حکومت نے ایسا نہیں کیا تو وہ عظیم اتحاد سے اپنے کو الگ کرلیں گے -انہوں نے کہا کہ کسانوں کی حمایت میں ایک دو دن میں ہی اس کالے قانون کے خلاف تحریک چلائی جائے گی اور ضرورت پڑی تو دو لاکھ سے زیادہ کسانوں کے ساتھ دہلی کوچ کیا جائے گا-


Recent Post

Popular Links