امریکہ کی اہم کرکٹ لیگ میں سرمایہ کاری کرے گا نائٹ رائڈرس

RushdaInfotech December 2nd 2020 urdu-news-paper
امریکہ کی اہم کرکٹ لیگ میں سرمایہ کاری کرے گا نائٹ رائڈرس

واشنگٹن یکم دسمبر(یواین آئی) شاہ رخ خان کی شریک مالکانہ نائٹ رائڈرس فرنچائزی امریکہ کی ایک اہم کریکٹ لیگ میں سرمایہ کاری کرے گی۔ امریکہ کریکٹ انٹرپرائز(اے سی ای) نے اس کا اعلان کیا ہے۔نائٹ رائڈرس کی فرنچائزی والی ٹیمیں آئی پی ایل اور کیربیائی پریمئر لیگ میں کھیلتی ہیں۔ امریکہ کی یہ کریکٹ لیگ ملٹی ملین ڈالر ٹی-20 ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس میں سرمایہ کاری کرکے نائٹ رائڈرس نے دنیا کے سب سے بڑے میڈیا مارکیٹ میں قدم رکھا ہے۔اے سی ای کے شریک بانیوں میں سے ایک وجے سری نواسن کا ماننا ہے کہ اس سے امریکہ میں کریکٹ کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا،“ہم اس بات سے کافی پرجوش ہیں کی نائٹ رائڈرس اس اہم کریکٹ لیگ کا حصہ بن رہا ہے۔ امریکہ میں کریکٹ کو فروغ دینے کے لیے ان کے ساتھ رائڈرس آغاز سے ہی ہمارے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔ ان کا سرمایہ کاری کرنا ہمارے منصوبوں پر مہر ثبت کرتا ہے۔ امریکہ میں کریکٹ کے مستقبل کے سلسلے میں یہ طویل مدتی سرمایہ کاری ہے۔


Recent Post

Popular Links