شیموگہ سٹی کارپوریشن کا عام اجلاس واٹر سپلائی بورڈ کے خلاف کارپوریٹرس کا اظہار برہمی

RushdaInfotech December 2nd 2020 urdu-news-paper
شیموگہ سٹی کارپوریشن کا عام اجلاس واٹر سپلائی بورڈ کے خلاف کارپوریٹرس کا اظہار برہمی

شیموگہ۔یکم دسمبر(سالارنیوز)پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے فوری اقدامات کئے جائیں۔یہ مطالبہ سٹی کارپوریشن کے عام اجلاس میں تمام کارپوریٹرس نے کیا۔کارپوریٹرس نے واٹر سپلائی اینڈ یوجی ڈی بورڈ کی کارکردگی کے خلاف شدید برہمی ظاہر کی اور کہاکہ اگر پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی تو واٹر سپلائی بورڈ کی ضرورت ہی کیاہے؟۔کارپوریٹرس نے مطالبہ کیاکہ اندرون ایک ہفتہ پانی کا مسئلہ حل کیاجائے اور عوام کو پانی فراہم کیاجائے۔ڈپٹی میئر سریکھا مرلی دھر نے بھی واٹر سپلائی بورڈ اور افسروں کی کارکردگی کے خلاف برہمی ظاہرکی اور کہاکہ بے حساب فنڈ موجود ہونے کے باوجود پانی کی سربراہی ممکن نہیں ہوپارہی ہے،اس معاملے میں سرکاری افسرپوری طرح ناکام ہوچکے ہیں،ان افسروں کی وجہ سے کارپوریشن کانام بدنام ہورہاہے۔حکمران پارٹی کے لیڈر ایس این چنابسپانے کہاکہ افسروں کوچاہئے کہ پوری ذمہ داری کے ساتھ بات کریں۔پانی اور بجلی کی سربراہی کے معاملے میں کسی طرح کی لاپروائی ہرگز نہ برتی جائے۔اپوزیشن پارٹی لیڈر ایچ سی یوگیش نے کہا کہ تہوار کے موقع پر بھی پانی کی سربراہی ٹھیک طریقے سے نہیں کی گئی، افسروں کی غیر ذمہ داری اور لاپروائی کی وجہ سے منتخب نمائندوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔کارپوریٹر ناگراج کنکاری،آر سی نائک،یمنارنگے گوڈااور وشواس نے بھی افسروں کی کارکردگی کے خلاف برہمی ظاہر کی۔میئر سورناشنکر نے کہاکہ پانی کے مسئلے پر تفصیلی بحث کے لئے 10دسمبر کوخصوصی اجلاس طلب کیاگیاہے۔اس اجلاس میں رکن قانون ساز کونسل آ ر پرسناکمارنے کہاکہ اسمارٹ سٹی منصوبے کے تعمیری کاموں کے نام پر سارے شہر میں تباہی مچی ہوئی ہے۔کارپوریشن انتظامیہ ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے تعمیری کام معیاری نہیں ہوپارہے ہیں اور حکومت کافنڈ ضائع ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ تنگا نالے میں کچرا پھینکا جارہاہے،اگر یہ کچرا جلد صاف نہیں کیاگیاتو شدید احتجاج کیاجائے گا۔ایس این چنابسپانے کہاکہ بی جے پی کے اقتدار میں شیموگہ کا نقشہ ہی بدل دیاگیاہے اور اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت معیاری کام کئے جارہے ہیں۔اس اجلاس میں کمشنر چدانند وٹارے موجو د تھے۔


Recent Post

Popular Links