چھتری کی قیادت میں بنگلورو کے خلاف مہم شروع کرے گی ایف سی گوا

RushdaInfotech November 22nd 2020 urdu-news-paper
چھتری کی قیادت میں بنگلورو کے خلاف  مہم شروع کرے گی ایف سی گوا

مڈگاؤں،21 /نومبر(آئی این ایس)ایف سی گوا کی ٹیم نئے ہیڈ کوچوں کی موجودگی سے مستحکم ہوئی ہے اور نئے غیر ملکی کھلاڑی اتوار کو بنگلورو ایف سی کے خلاف اپنی انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) مہم کا آغاز کریں گے۔نئی ایف سی گوا اس بار گزشتہ کارکردگی سے بہتر کرنا چاہے گی جس نے ایک بار بھی آئی ایس ایل ٹرافی نہیں جیتا، جب کہ وہ 2015 اور2018 میں رنر اپ تھی۔لیکن اس بار کوچ جان فرانڈو کی ٹیم کے لئے چیزیں آسان نہیں ہوں گی۔ فرانڈو چاہتے ہیں کہ یہ کلب جارحانہ فٹ بال کھیلتا رہے جیسا کہ اپنے سابق کوچ سرگیو لوبیرا کی قیادت میں کھیلتا تھا۔فرانڈونے کہاکہ ہم جارحانہ فٹ بال کھیلنا جاری رکھیں گے۔ یہ کلب کا فلسفہ ہے اور یہی بات مجھے اپنی پسند ہے کیوں کہ میں اس طرح کے فٹ بال پر یقین رکھتا ہوں۔ دوسری طرف بنگلور کی ٹیم ایک بار آئی ایس ایل کا اعزاز جیت چکی ہے اور ایک ایسی جیت کے ساتھ شروعات کرنا چاہے گی جس میں اس کا اسٹار اسٹرائیکر سنیل چھتری اہم کردار ادا کریں گے۔بنگلورو کی ٹیم کی یونٹ بہت اچھی ہے اور یہ گوا ٹیم کے لئے سخت حریف ثابت ہوگی۔چھتری اپنی بدولت میچ کے رخ کو بدل سکتے ہیں اور بنگلور ایف سی کو مضبوط ٹیم کوشکست دینا کسی بھی ٹیم کے لئے ٹیڑھی کھیرہوگی۔


Recent Post

Popular Links