آئی ایس ایل: بنگلور اور گوا آمنے سامنے

RushdaInfotech November 22nd 2020 urdu-news-paper
آئی ایس ایل: بنگلور اور گوا آمنے سامنے

فاتوردا، 21نومبر (یواین آئی) ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کے ساتویں سیزن میں اتوار کے روز فاتوردا کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں دو ایسی ٹیمیں بنگلور ایف سی اور ایف سی گوا آمنے سامنے ہوں گی جن کی لیگ کی تاریخ میں ایک دوسرے کے خلاف کارکردگی میں تسلسل رہا ہے۔ گزشتہ سیزن میں لیگ کی شیلڈ فاتح ایف سی گوا اے ایف سی چیمپئن لیگ کے گروپ مرحلوں میں براہ راست داخلہ حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی ٹیم بنی تھی، اس مرتبہ وہ اچھی پوزیشن میں ہے۔ گوا کے سابق کوچ سرگیو لوبیرا اس بار ممبئی سٹی ایف سی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان کے جانے کے بعد، بہت سے اہم کھلاڑی بھی کلب چھوڑ چکے ہیں اور اس بار ٹیم تبدیلی کے مرحلے سے گزررہی ہے۔ ان سب کے باوجود ایف سی گوا پر امید ہے کہ اس بار وہ اپنے نئے کوچ جوآن فرینڈو کی رہنمائی میں پہلی بار ٹرافی تک پہنچے گی۔ٹیم نے اس مرتبہ کچھ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ابھرتے ہوئے باصلاحیت ہندوستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے۔ تاہم اس میچ میں گوا کے لئے تین پوائنٹس لینا آسان نہیں ہوگا، خاص طور پر بنگلور ایف سی جیسی ٹیم کے خلاف، جس نے اس بار نہ صرف اپنی کور ٹیم کو برقرار رکھا بلکہ ٹیم کو مزید مضبوط بھی دی ہے۔ بنگلورو ایف سی کے پاس دیماس ڈیلگادو، ایرک پارتالو، ناروے کے اسٹرائیکر کرسٹیئن اوپسیتھ اور برازیل کے کلائن سلوا جیسے غیر ملکی کھلاڑی موجود ہیں۔اعدادوشمار بھی کواڈراٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔ آئی ایس ایل کی تاریخ میں، گوا اور بنگلورو کی ٹیمیں اب تک سات بار ایک دوسرے سے ٹکرا چکی ہیں اور گوا صرف ایک بار جیتا ہے۔فیرانڈو حالانکہ ماضی کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا، "گوا کے خلاف بنگلور ایف سی کی تاریخ مجھے پتہ ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ گزشتہ میچ میں کیا ہوا تھا۔ لیکن یہ ایک نئی ٹیم ہے، ایک نیا باب اور نئے سیزن کا آغاز ہے۔ " کواڈراٹ کے کوچ رہتے بنگلور ایف سی اب تک گوا سے ایک مرتبہ بھی نہیں ہاری ہے۔ کوچ کی کوشش رہے گی کہ ان کا یہ ریکارڈ برقرار رہے۔بنگلور ایف سی نے گذشتہ سیزن میں صرف 16 گول کھائے تھے، جو کسی بھی ٹیم کے سب سے کم گول ہیں تاہم گوا کی ٹیم نے بھی زیادہ گول کیے ہیں اور شائقین دونوں ٹیموں کے مابین ایک دلچسپ میچ کے منتظر ہیں۔


Recent Post

Popular Links