علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا، لاکھوں کی شرکت

RushdaInfotech November 22nd 2020 urdu-news-paper
علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا، لاکھوں کی شرکت

لاہور، 21/نومبر (آئی این ایس) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں ان کے حامیوں اور مداحوں کا جم غفیر تھا، نماز ِ جنازہ میں شریک ہونے والوں کے صرف سر ہی سر نظر آرہے تھے۔ خیال رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے، انہیں طبیعت بگڑنے پر شیخ زاید اسپتال لایا گیا لیکن اسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ان کی بیماری سے متعلق کوئی ہسٹری سامنے نہیں آئی۔علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی گئی، ان کی نماز جنازہ میں ٹی ایل پی کے کارکنوں اور عقیدت مندوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔


Recent Post

Popular Links