صحت اور میڈیکل تعلیم کوایک ہی محکمہ بنادیا جائے گا؟ جنوری سے تمام سرکاری اسپتالوں میں تمام ٹسٹ مفت ہوں گے۔سدھاکر

RushdaInfotech November 22nd 2020 urdu-news-paper
صحت اور میڈیکل تعلیم کوایک ہی محکمہ بنادیا جائے گا؟ جنوری سے تمام سرکاری اسپتالوں میں تمام ٹسٹ مفت ہوں گے۔سدھاکر

بنگلورو۔25/نومبر (سالارنیوز)محکمہ صحت و خاندانی بہبود اور میڈیکل تعلیم ان دو محکموں کو جوڑ کر ایک ہی محکمہ بنادین پر سنجیدہ غور ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ماہ جنوری سے تمام ٹسٹ مفت کئے جائیں گے۔کسی ٹسٹ کی فیس نہیں لی جائے گی۔ وزیر صحت و میڈیکل تعلیم ڈاکٹر کے سدھاکر نے یہ اطلاع دی ہے۔ بیلگاوی میں آج میڈیکل سے جڑے نئے اداروں کا افتتاح کرنے سے پہلے سدھاکر نے کہا کہ دونوں محکموں کو ایک ساتھ جوڑنے کے مقصد سے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے دونوں قلمدان مجھے فراہم کئے ہیں۔دونوں محکموں کو ایک دوسرے سے جوڑنے سے عوام کا بہت فائدہ ہوگا۔ اسی لئے اس پر غور ہورہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام ضلعی سرکاری اسپتالوں میں مختلف ٹسٹ ماہ جنوری سے مفت کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ الزام ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں بیت الخلاء اور وارڈرس پاک صاف نہیں ہوتے لیکن حکومت اس پر زیادہ توجہ دے گی۔اس میں کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


Recent Post

Popular Links