کے ایس آر ٹی سی رعایتی بس پاس آن لائن عرضیاں داخل کرنے کی سہولت

RushdaInfotech November 22nd 2020 urdu-news-paper
کے ایس آر ٹی سی رعایتی بس پاس آن لائن عرضیاں داخل کرنے کی سہولت

بنگلورو۔21/نومبر (سالارنیوز) کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹیشن (کے ایس آر ٹی سی) کی جانب سے ہر سال مختلف اقسام کے رعایتی بس پاس جاری کئے جاتے ہیں جن میں اسکول اور کالج کے طلبا بھی شامل ہیں۔ عرضی گزاروں کو رعایتی بس پاس حاصل کرنے متعلقہ دفتروں کو جانا پڑتا ہے۔ اب مختلف اقسام کے بس پاس حاصل کرنا آسان ہوگیا ہے۔عرضی گزار آن لائن بس پاس کے لئے عرضیاں داخل کرسکتے ہیں۔6خدمات کے سیوا سندھو پورٹل کے ذریعہ عرضی داخل کی جاسکتی ہے۔اس تعلق سے مزید معلومات کے لئے کے ایس آر ٹی سی چک منگلور ڈیویژن سے بطی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Recent Post

Popular Links