کالجوں میں طلبا کی صرف 20فیصد حاضری

RushdaInfotech November 22nd 2020 urdu-news-paper
کالجوں میں طلبا کی صرف 20فیصد حاضری

بنگلورو۔21/نومبر (سالارنیوز) ریاست کرناٹک میں ڈگری کالجس کھولے چار دن ہوچکے ہیں۔لیکن اب بھی طلبا کی حاضری بہت کم ہے۔صرف گنے چنے طلباء ہی کالجوں کو آرہے ہیں۔ حالانکہ کورونا سے بچنے کے لئے جو احتیاطی تدابیر ہیں، اس پر عمل کے ساتھ حکومت نے17نومبر سے ڈگری کالجوں کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔اس کے باوجود طلبا میں ابھی کورونا کی دہشت پوری طور سے ختم نہیں ہوئی ہے۔ اس کا تازہ ثبوت کالجوں میں طلباء کی کم حاضری ہے۔ ذرائع کے مطابق کالجوں میں پچھلے چار دنوں سے طلباء کی صرف20فیصد حاضری رہی۔کورونا کے خوف سے طلبا ابھی کالجوں کو آنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔وہ خواہ مخواہ کورونا کو دعوت دینے سے گریز کررہے ہیں۔اگر آنے والے دنوں میں کالجوں میں طلبا کی ایسے ہی حاضری کم رہی تو ڈگری، ڈپلومہ اور انجینئرنگ کالجوں کو کھولنے کا مقصد پورا نہیں ہوگا۔


Recent Post

Popular Links