شہرکے بلدی مسائل کی یکسوئی۔بی بی ایم پی ا ڈمنسٹریٹر کا تیقن

RushdaInfotech November 22nd 2020 urdu-news-paper
شہرکے بلدی مسائل کی یکسوئی۔بی بی ایم پی ا ڈمنسٹریٹر کا تیقن

بنگلورو۔21/نومبر(سا لار نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی)اڈمنسٹریٹر گورو گپتا نے بی بی ایم پی افسران کو ہدایت دی کہ وہ شہر کے مختلف وارڈوں میں سڑکوں،پارکوں کے قریب آوارہ کتوں پر قا بو پا ئیں اور وارڈ س کی حدود میں بجلی کی قلت کے مسئلہ کو حل کریں۔انہوں نے مہا لکشمی لے آؤٹ اسمبلی حلقہ کے ناگ پور وارڈ میں وارڈ سطح کمیٹی اجلاس میں یہ ہدایت دی۔اس پر مقا می بی بی ایم پی افسران نے بتا یا کہ جہاں آوارہ کتوں کی دہشت زیادہ ہے اس کا جا ئزہ لے کر اطلاع دی گئی تو فوراًکتوں کی نس بندی کی جا ئے گی،انہیں (اے بی سی) ریبیس ویکسن دیا جا ئے گا۔ اس موقع پر مقا می افراد نے شکایت کی کہ بارش کے دوران ڈرائینج کا گندہ پا نی سڑکوں پر بہتا ہے۔ سڑکوں پر بھی غیر قانونی قبضہ جات کئے گئے ہیں۔اس پر اڈمنسٹریٹر نے واٹر بورڈ کے افسران کو ہدایت دی کہ ڈرائینج نظام کی مناسب مرمت کی جا ئے اور سڑک کے کنارے نا لیوں کو صاف کر کے بارش کا پانی آسانی کے ساتھ بہنے کی راہ ہموار کی جا ئے۔ اس موقع پر مقا می رکن اسمبلی و ریاستی وزیر کے گو پا لیا نے کہا کہ ہر ماہ2وارڈ کمیٹیوں کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں مقا می افراد اگر اپنے مسائل پیش کریں تو متعلقہ حکام انہیں حل کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ اسٹریٹ لائٹس نصب کر نے کے لئے ٹنڈر طلب کیا گیا ہے،بہت جلد اسٹریٹ لائٹس کا مسئلہ حل کر لیا جا ئے گا۔ وزیر موصوف نے بی بی ایم پی اڈمنسٹریٹر سے گزارش کی کہ وہ ناگپور وارڈ کی حدود میں پارکوں کی جدید کاری اور چہل قدمی کے لئے آنے والے افراد کے لئے درکار سہولتوں کے لئے فوری فنڈ جاری کریں۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بورویل کی مرمت اور اس کی کھدا ئی،سنگل مکان کی تعمیر کے لئے ما لی امداد جاری کر نے،طلباء میں لیاپ ٹاپ تقسیم کر نے علاوہ وارڈ میں جاری تعمیری کاموں کے لئے فوری فنڈجا ری کر نے کے لئے اقدامات کریں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آؤ ٹر رنگ روڈ سے ویسٹ آف کارڈ روڈ تک(کربور ہلی کے ذریعہ)2.9کلو میٹر طویل فلا ئی اوور تعمیر کر نے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے،بہت جلد ٹنڈر کی کارروائی مکمل کر کے جلد از جلد تعمیری کام شروع کر نے افسران کو ہدایت دی۔
گوروگپتا نے کہا مقا می افراد کے مسائل حل کر نے کے مقصد سے وارڈ سطح اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے،افسران کو چا ئیے کہ وہ فوری مسائل کو حل کر نے میں دلچسپی دکھا ئیں،اس میں بے توجہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔بی بی ایم پی اڈمنسٹریٹر نے کہا کہ سنگل مکان کی تعمیر کے لئے فنڈ جاری کر نے کے متعلق وہ بی بی ایم پی کمشنر کے ساتھ تبا دلہ خیال کر نے کے بعد اگلا قدم اٹھا ئیں گے،انہوں نے کہا متعلقہ وارڈ میں گڈھوں کو بند کر نے،کوڑا کر کٹ نکاسی،مکانوں سے کچرا جمع کر نے،اسٹریٹ لا ئٹس نصب کر نے سمیت دیگر مسائل کو فوری حل کر نے افسران کو ہدایت دی۔اجلاس میں وارڈ کے نو ڈل افسر وچیف انجنئیر(کوڑا کر کٹ نکاسی) وشواناتھ،کے علاوہ بسکام،واٹر بوروڈ،بی بی ایم پی اور محکمہ پو لیس کے مقا می افسران حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links